27 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستان میں فوجی پیلی کاپٹر گر کر تباہ

پاکستان کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ابنا:  پاکستان کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ کا یہ ہیلی کاپٹر اس ملک کے صوبے پنجاب کے گوجرانوالا  شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ، اس سانحہ میں ہیلی کاپٹر کے دو پائیلٹ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر  معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگی اور پرواز کے چند ہی منٹ بعد ہیلی کاپٹر فضا سے زمین پر آگرا۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان میں فنی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہونے والا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲